Surah Saad

Saad is the 38 Surah in Quran with total of 88 verses. Recite Saad or listen audio mp3 in the voice of Mishary Bin Rashid Alafasy. Its is a Madani Surah revealed in Meccan.

Surah Name Surah Translation Voice Relevation Total Ayahs
Saad The letter Saad Mishary Bin Rashid Alafasy Meccan 88

Arabic Quran:

Saad
Saad
Saad
Saad
Saad

Urdu Quran:

اس نامور قرآن کی قسمبلکہ کافر تکبر اور خلاف میں ہیںہم نے ان سے پہلے کتنی سنگتیں کھپائیں تو اب وہ پکاریں اور چھوٹنے کا وقت نہ تھااور انہیں اس کا اچنبھا ہوا کہ ان کے پاس انہیں میں کا ایک ڈر سنانے والا تشریف لایا اور کافر بولے یہ جادوگر ہے بڑا جھوٹا،کیا اس نے بہت خداؤں کا ایک خدا کردیا بیشک یہ عجیب بات ہے،اور ان میں کے سردار چلے کہ اس کے پاس سے چل دو اور اپنے خداؤں پر صابر رہو بیشک اس میں اس کا کوئی مطلب ہے،یہ تو ہم نے سب سے پہلے دینِ نصرانیت میں بھی نہ سنی یہ تو نری نئی گڑھت ہے،کیا ان پر قرآن اتارا گیا ہم سب میں سے بلکہ وہ شک میں ہیں میری کتاب سے بلکہ ابھی میری مار نہیں چکھی ہےکیا وہ تمہارے رب کی رحمت کے خزانچی ہیں وہ عزت والا بہت عطا فرمانے والا ہےکیا ان کے لیے ہے سلطنت آسمانوں اور زمین کی اور جو کچھ ان کے درمیان ہے، تو رسیاں لٹکا کر چڑھ نہ جائیںیہ ایک ذلیل لشکر ہے انہیں لشکروں میں سے جو وہیں بھگادیا جائے گاان سے پہلے جھٹلا چکے ہیں نوح کی قوم اور عاد اور چومیخا کرنے والے فرعوناور ثمود اور لوط کی قوم اور بن والے یہ ہیں وہ گروہان میں کوئی ایسا نہیں جس نے رسولوں کو نہ جھٹلایا ہو تو میرا عذاب لازم ہوااور یہ راہ نہیں دیکھتے مگر ایک چیخ کی جسے کوئی پھیر نہیں سکتا،اور بولے اے ہمارے رب ہمارا حصہ ہمیں جلد دے دے حساب کے دن سے پہلےتم ان کی باتوں پر صبر کرو اور ہمارے بندے داؤد نعمتوں والے کو یاد کرو بیشک وہ بڑا رجوع کرنے والا ہےبیشک ہم نے اس کے ساتھ پہاڑ مسخر فرمادیے کہ تسبیح کرتے شام کو اور سورج چمکتےاور پرندے جمع کیے ہوئے سب اس کے فرمانبردار تھےاور ہم نے اس کی سلطنت کو مضبوط کیا اور اسے حکمت اور قولِ فیصل دیااور کیا تمہیں اس دعوے والوں کی بھی خبر آئی جب وہ دیوار کود کر داؤد کی مسجد میں آئےجب وہ داؤد پر داخل ہوئے تو وہ ان سے گھبرا گیا انہوں نے عرض کی ڈریے نہیں ہم دو فریق ہیں کہ ایک نے دوسرے پر زیادتی کی ہے تو ہم میں سچا فیصلہ فرمادیجئے اور خلافِ حق نہ کیجئے اور ہمیں سیدھی راہ بتایے،بیشک یہ میرا بھائی ہے اس کے پاس ننانوے دُنبیاں ہیں اور میرے پاس ایک دُنبی، اب یہ کہتا ہے وہ بھی مجھے حوالے کردے اور بات میں مجھ پر زور ڈالتا ہے،داؤد نے فرمایا بیشک یہ تجھ پر زیادتی کرتا ہے کہ تیری دُنبی اپنی دُنبیوں میں ملانے کو مانگتا ہے، اور بیشک اکثر ساجھے والے ایک دوسرے پر زیادتی کرتے ہیں مگر جو ایمان لائے اور اچھے کام کیے اور وہ بہت تھوڑے ہیں اب داؤد سمجھا کہ ہم نے یہ اس کی جانچ کی تھی تو اپنے رب سے معافی مانگی اور سجدے میں گر پڑا اور رجوع لایا، (السجدة ۱۰)تو ہم نے اسے یہ معاف فرمایا، اور بیشک اس کے لیے ہماری بارگاہ میں ضرور قرب اور اچھا ٹھکانا ہے،اے داؤد بیشک ہم نے تجھے زمین میں نائب کیا تو لوگوں میں سچا حکم کر اور خواہش کے پیچھے نہ جانا کہ تجھے اللہ کی راہ سے بہکادے گی، بیشک وہ جو اللہ کی راہ سے بہکتے ہیں ان کے لیے سخت عذاب ہے اس پر کہ وہ حساب کے دن کو بھول بیٹھےاور ہم نے آسمان اور زمین اور جو کچھ ان کے درمیان ہے بیکار نہ بنائے، یہ کافروں کا گمان ہے تو کافروں کی خرابی ہے آگ سے،کیا ہم انہیں جو ایمان لائے اور اچھے کام کیے ان جیسا کردیں جو زمین میں فساد پھیلاتے ہیں، یا ہم پرہیزگاروں کو شریر بے حکموں کے برابر ٹھہرادیںیہ ایک کتاب ہے کہ ہم نے تمہاری طرف اتاری برکت والی تاکہ اس کی آیتوں کو سوچیں اور عقلمند نصیحت مانیں،اور ہم نے داؤد کو سلیمان عطا فرمایا، کیا اچھا بندہ بیشک وہ بہت رجوع لانے والاجبکہ اس پر پیش کیے گئے تیسرے پہر کو کہ روکئے تو تین پاؤں پر کھڑے ہوں چوتھے سم کا کنارہ زمین پر لگائے ہوئے اور چلائے تو ہوا ہوجائیںتو سلیمان نے کہا مجھے ان گھوڑوں کی محبت پسند آئی ہے اپنے رب کی یاد کے لیے پھر انہیں چلانے کا حکم دیا یہاں تک کہ نگاہ سے پردے میں چھپ گئےپھر حکم دیا کہ انہیں میرے پاس واپس لاؤ تو ان کی پنڈلیوں اور گردنوں پر ہاتھ پھیرنے لگااور بیشک ہم نے سلیمان کو جانچا اور اس کے تخت پر ایک بے جان بدن ڈال دیا پھر رجوع لایاعرض کی اے میرے رب مجھے بخش دے اور مجھے ایسی سلطنت عطا کر کہ میرے بعد کسی کو لائق نہ ہو بیشک تو ہی بڑی دین والا،تو ہم نے ہوا اس کے بس میں کردی کہ اس کے حکم سے نرم نرم چلتی جہاں وہ چاہتا،اور دیو بس میں کردیے ہر معمار اور غوطہ خوراور دوسرے اور بیڑیوں میں جکڑے ہوئےیہ ہماری عطا ہے اب تو چاہے تو احسان کر یا روک رکھ تجھ پر کچھ حساب نہیں،اور بیشک اس کے لیے ہماری بارگاہ میں ضرور قرب اور اچھا ٹھکانا ہے،اور یاد کرو ہمارے بندہ ایوب کو جب اس نے اپنے رب کو پکارا کہ مجھے شیطان نے تکلیف اور ایذا لگادی،ہم نے فرمایا زمین پر اپنا پاؤں مار یہ ہے ٹھنڈا چشمہ نہانے اور پینے کواور ہم نے اسے اس کے گھر والے اور ان کے برابر اور عطا فرمادیے اپنی رحمت کرنے اور عقلمندوں کی نصیحت کو،اور فرمایا کہ اپنے ہاتھ میں ایک جھاڑو لے کر اس سے مار دے اور قسم نہ توڑ بے ہم نے اسے صابر پایا کیا اچھا بندہ بیشک وہ بہت رجوع لانے والا ہے،اور یاد کرو ہمارے بندوں ابراہیم اور اسحاق اور یعقوب قدرت اور علم والوں کوبیشک ہم نے انہیں ایک کھری بات سے امتیاز بخشا کہ وہ اس گھر کی یاد ہےاور بیشک وہ ہمارے نزدیک چُنے ہوئے پسندیدہ ہیں،اور یاد کرو اسماعیل اور یسع اور ذو الکفل کو اورسب اچھے ہیں،یہ نصیحت ہے اور بیشک پرہیزگاروں کا ٹھکانا،بھلا بسنے کے باغ ان کے لیے سب دروازے کھلے ہوئے،ان میں تکیہ لگائے ان میں بہت سے میوے اور شراب مانگتے ہیں،اور ان کے پاس وہ بیبیاں ہیں کہ اپنے شوہر کے سوا اور کی طرف آنکھ نہیں اٹھاتیں، ایک عمر کییہ ہے وہ جس کا تمہیں وعدہ دیا جاتا ہے حساب کے دن،بیشک یہ ہمارا رزق ہے کہ کبھی ختم نہ ہوگاان کو تو یہ ہے اور بیشک سرکشوں کا برا ٹھکانا،جہنم کہ اس میں جائیں گے تو کیا ہی برا بچھوناان کو یہ ہے تو اسے چکھیں کھولتا پانی اور پیپاور اسی شکل کے اور جوڑےان سے کہا جائے گا یہ ایک اور فوج تمہارے ساتھ دھنسی پڑتی ہے جو تمہاری تھی وہ کہیں گے ان کو کھلی جگہ نہ ملیو آگ میں تو ان کو جانا ہی ہے،وہاں بھی تنگ جگہ میں رہیں تابع بولے بلکہ تمہیں کھلی جگہ نہ ملیو، یہ مصیبت تم ہمارے آگے لائے تو کیا ہی برا ٹھکاناوہ بولے اے ہمارے رب جو یہ مصیبت ہمارے آگے لایا اسے آگ میں دُونا عذاب بڑھا،اور بولے ہمیں کیا ہوا ہم ان مردوں کو نہیں دیکھتے جنہیں برا سمجھتے تھےکیا ہم نے انہیں ہنسی بنالیا یا آنکھیں ان کی طرف سے پھر گئیںبیشک یہ ضرور حق ہے دوزخیوں کا باہم جھگڑ،تم فرماؤ میں ڈر سنانے والا ہی ہوں اور معبود کوئی نہیں مگر ایک اللہ سب پر غالب،مالک آسمانوں اور زمین کا اور جو کچھ ان کے درمیان ہے صاحب عزت بڑا بخشنے والا،تم فرماؤ وہ بڑی خبر ہے،تم اس سے غفلت میں ہومجھے عالم بالا کی کیا خبر تھی جب وہ جھگڑتے تھےمجھے تو یہی وحی ہوتی ہے کہ میں نہیں مگر روشن ڈر سنانے والاجب تمہارے رب نے فرشتوں سے فرمایا کہ میں مٹی سے انسان بناؤں گاپھر جب میں اسے ٹھیک بنالوں اور اس میں اپنی طرف کی روح پھونکوں تو تم اس کے لیے سجدے میں گرنا،تو سب فرشتو ں نے سجدہ کیا ایک ایک نے کہ کوئی باقی نہ رہا،مگر ابلیس نے اس نے غرور کیا اور وہ تھا ہی کافروں میںفرمایا اے ابلیس تجھے کس چیز نے روکا کہ تو اس کے لیے سجدہ کرے جسے میں نے اپنے ہاتھوں سے بنایا تجھے غرور آگیا یا تو تھا ہی مغروروں میںبولا میں اس سے بہتر ہوں تو نے مجھے آگ سے بنایا اور اسے مٹی سے پیدا کیا،فرمایا تو جنت سے نکل جا کہ تو راندھا (لعنت کیا) گیااور بیشک تجھ پر میری لعنت ہے قیامت تکبولا اے میرے رب ایسا ہے تو مجھے مہلت دے اس دن تک کہ اٹھائے جائیںفرمایا تو تُو مہلت والوں میں ہے،اس جانے ہوئے وقت کے دن تکبولا تیری عزت کی قسم ضرور میں ان سب کو گمراہ کردوں گا،مگر جو ان میں تیرے چنے ہوئے بندے ہیں،فرمایا تو سچ یہ ہے اور میں سچ ہی فرماتا ہوں،بیشک میں ضرور جہنم بھردوں گا تجھ سے اور ان میں سے جتنے تیری پیروی کریں گے سب سے،تم فرماؤ میں اس قرآن پر تم سے کچھ اجر نہیں مانگتا اور میں بناوٹ والوں سے نہیں،وہ تو نہیں مگر نصیحت سارے جہان کے لیے،اور ضرور ایک وقت کے بعد تم اس کی خبر جانو گے

The best source of guidance for Muslims is the Quran Majeed. They prefer to regularly recite the Quran Majeed for this reason. The holy book contains all relevant knowledge about every facet of life. It guides us on how to live our lives in accordance with Allah's directives. When Muslims experience difficulties in life, nothing can be more calming and mind-calming than listening to or reciting from the Quran Majeed online.

Many people today prefer to read the Quran Majeed online on their computer, laptop, tablet, or mobile device. You can easily use the online Quran reading service here. You can read the translation of the Quran Majeed in the Urdu language so that you can understand Quran Majeed better. You can access the 114 surahs of the Quran Majeed at any time, at your convenience. Each surah has its own page, making it simple to access.

Urdu version of the audio Quran and the audio translation of every Surah is available. Many Muslims adore Qari Mishari Rashid Alafasy voice. You can listen to the audio of the Quran Kareem in the voice of Qari Mishari Rashid Alafasy here. From the Quran PDF section, you can also download the complete Quran in PDF format. You can also find out the sections for Naat Sharif, Prayer Times, Qibla Direction, Islamic Pictures, and Islamic Videos.