Surah Al Jinn

Al Jinn is the 72 Surah in Quran with total of 28 verses. Recite Al Jinn or listen audio mp3 in the voice of Mishary Bin Rashid Alafasy. Its is a Madani Surah revealed in Meccan.

Surah Name Surah Translation Voice Relevation Total Ayahs
Al Jinn The Jinn Mishary Bin Rashid Alafasy Meccan 28

Arabic Quran:

Al Jinn
Al Jinn
Al Jinn

Urdu Quran:

تم فرماؤ مجھے وحی ہوئی کہ کچھ جنوں نے میرا پڑھنا کان لگا کر سنا تو بولے ہم نے ایک عجیب قرآن سناکہ بھلائی کی راہ بتا تا ہے تو ہم اس پر ایمان لائے، اور ہم ہرگز کسی کو اپنے رب کا شریک نہ کریں گے،اور یہ کہ ہمارے رب کی شان بہت بلند ہے نہ اس نے عورت اختیار کی اور نہ بچہاور یہ کہ ہم میں کا بے وقوف اللہ پر بڑھ کر بات کہتا تھااور یہ کہ ہمیں خیال تھا کہ ہرگز آدمی اور جِن اللہ پر جھوٹ نہ باندھیں گےاور یہ کہ آدمیوں میں کچھ مرد جنوں کے کچھ مردوں کے پناہ لیتے تھے تو اس سے اور بھی ان کا تکبر بڑھا،اور یہ کہ انہوں نے گمان کیا جیسا تمہیں گمان ہے کہ اللہ ہرگز کوئی رسول نہ بھیجے گا،اور یہ کہ ہم نے آسمان کو چھوا تو اسے پایا کہ سخت پہرے اور آگ کی چنگاریوں سے بھردیا گیا ہےاور یہ کہ ہم پہلے آسمان میں سننے کے لیے کچھ موقعوں پر بیٹھا کرتے تھے، پھر اب جو کوئی سنے وہ اپنی تاک میں آگ کا لُوکا (لپٹ) پائےاور یہ کہ ہمیں نہیں معلوم کہ زمین والوں سے کوئی برائی کا ارادہ فرمایا گیا ہے یا ان کے نے کوئی بھلائی چاہی ہے،اور یہ کہ ہم میں کچھ نیک ہیں اور کچھ دوسری طرح کے ہیں، ہم کئی راہیں پھٹے ہوئے ہیںاور یہ کہ ہم کو یقین ہوا کہ ہر گز زمین اللہ کے قابو سے نہ نکل سکیں گے اور نہ بھاگ کر اس کے قبضہ سے باہر ہوں،اور یہ کہ ہم نے جب ہدایت سنی اس پر ایمان لائے، تو جو اپنے رب پر ایمان لائے اسے نہ کسی کمی کا خوف اور نہ زیادگی کااور یہ کہ ہم میں کچھ مسلمان ہیں اور کچھ ظالم تو جو اسلام لائے انہوں نے بھلائی سوچیاور رہے ظالم وہ جہنم کے ایندھن ہوئےاور فرماؤ کہ مجھے یہ وحی ہوئی ہے کہ اگر وہ راہ پر سیدھے رہتے تو ضرور ہم انہیں وافر پانی دیتےکہ اس پر انہیں جانچیں اور جو اپنے رب کی یاد سے منہ پھیرے وہ اسے چڑھتے عذاب میں ڈالے گااور یہ کہ مسجدیں اللہ ہی کی ہیں تو اللہ کے ساتھ کسی کی بندگی نہ کرواور یہ کہ جب اللہ کا بندہ اس کی بندگی کرنے کھڑا ہوا تو قریب تھا کہ وہ جن اس پر ٹھٹھ کے ٹھٹھ ہوجائیںتم فرماؤ میں تو اپنے رب ہی کی بندگی کرتا ہوں اور کسی کو اس کا شریک نہیں ٹھہراتا،تم فرماؤ میں تمہارے کسی برے بھلے کا مالک نہیں،تم فرماؤ ہرگز مجھے اللہ سے کوئی نہ بچائے گا اور ہرگز اس کے سوا کوئی پناہ نہ پاؤں گا،مگر اللہ کے پیام پہنچاتا اور اس کی رسالتیں اور جو اللہ اور اس کے رسول کا حکم نہ مانے تو بیشک ان کے لیے جہنم کی آگ ہے جس میں ہمیشہ ہمیشہ رہیں،یہاں تک کہ جب دیکھیں گے جو وعدہ دیا جاتا ہے تو اب جان جائیں گے کہ کس ک مددگار کمزور اور کس کی گنتی کمتم فرماؤ میں نہیں جانتا آیا نزدیک ہے وہ جس کا تمہیں وعدہ دیا جاتا ہے یا میرا رب اسے کچھ وقفہ دے گاغیب کا جاننے والا تو اپنے غیب پر کسی کو مسلط نہیں کرتاسوائے اپنے پسندیدہ رسولوں کے کہ ان کے آگے پیچھے پہرا مقرر کر دیتا ہےتا کہ دیکھ لے کہ انہوں نے اپنے رب کے پیام پہنچا دیے اور جو کچھ ان کے پاس سب اس کے علم میں ہے اور اس نے ہر چیز کی گنتی شمار کر رکھی ہے

The best source of guidance for Muslims is the Quran Majeed. They prefer to regularly recite the Quran Majeed for this reason. The holy book contains all relevant knowledge about every facet of life. It guides us on how to live our lives in accordance with Allah's directives. When Muslims experience difficulties in life, nothing can be more calming and mind-calming than listening to or reciting from the Quran Majeed online.

Many people today prefer to read the Quran Majeed online on their computer, laptop, tablet, or mobile device. You can easily use the online Quran reading service here. You can read the translation of the Quran Majeed in the Urdu language so that you can understand Quran Majeed better. You can access the 114 surahs of the Quran Majeed at any time, at your convenience. Each surah has its own page, making it simple to access.

Urdu version of the audio Quran and the audio translation of every Surah is available. Many Muslims adore Qari Mishari Rashid Alafasy voice. You can listen to the audio of the Quran Kareem in the voice of Qari Mishari Rashid Alafasy here. From the Quran PDF section, you can also download the complete Quran in PDF format. You can also find out the sections for Naat Sharif, Prayer Times, Qibla Direction, Islamic Pictures, and Islamic Videos.