Nooh is the 71 Surah in Quran with total of 28 verses. Recite Nooh or listen audio mp3 in the voice of Mishary Bin Rashid Alafasy. Its is a Madani Surah revealed in Meccan.
Surah Name | Surah Translation | Voice | Relevation | Total Ayahs |
---|---|---|---|---|
Nooh | Noah | Mishary Bin Rashid Alafasy | Meccan | 28 |
بیشک ہم نے نوح کو اس کی قوم کی طرف بھیجا کہ ان کو ڈرا اس سے پہلے کہ ان پر دردناک عذاب آئےاس نے فرمایا اے میری قوم! میں تمہارے لیے صریح ڈر سنانے والا ہوں،کہ اللہ کی بندگی کرو اور اس سے ڈرو اور میرا حکم مانو،وہ تمہارے کچھ گناہ بخش دے گا اور ایک مقرر میعاد تک تمہیں مہلت دے گا بیشک اللہ کا وعدہ جب آتا ہے ہٹایا نہیں جاتا کسی طرح تم جانتےعرض کی اے میرے رب! میں نے اپنی قوم کو رات دن بلایاتو میرے بلانے سے انہیں بھاگنا ہی بڑھااور میں نے جتنی بار انہیں بلایا کہ تو ان کو بخشے انہوں نے اپنے کانوں میں انگلیاں دے لیں اور اپنے کپڑے اوڑھ لیے اور ہٹ کی اور بڑا غرور کیاپھر میں نے انہیں علانیہ بلایاپھر میں نے ان سے با علان بھی کہا اور آہستہ خفیہ بھی کہاتو میں نے کہا اپنے رب سے معافی مانگو وہ بڑا معاف فرمانے والا ہےتم پر شراٹے کا (موسلا دھار) مینھ بھیجے گا،اور مال اور بیٹوں سے تمہاری مدد کرے گا اور تمہارے لیے باغ بنادے گا اور تمہارے لیے نہریں بنائے گاتمہیں کیا ہوا اللہ سے عزت حاصل کرنے کی امید نہیں کرتےحالانکہ اس نے تمہیں طرح طرح بنایاکیا تم نہیں دیکھتے اللہ نے کیونکر سات آسمان بنائے ایک پر ایک،اور ان میں چاند کو روشن کیا اور سورج کو چراغاور اللہ نے تمہیں سبزے کی طرح زمین سے اُگایاپھر تمہیں اسی میں لے جائے گا اور دبارہ نکالے گااور اللہ نے تمہارے لیے زمین کو بچھونا بنایا،کہ اس کے وسیع راستوں میں چلو،نوح نے عرض کی، اے میرے رب! انہوں نے میری نافرمانی کی اور ایسے کے پیچھے ہولیے جیسے اس کے مال اور اولاد نے نقصان ہی بڑھایااور بہت بڑا داؤ ں کھیلےاور بولے ہرگز نہ چھوڑنا اپنے خداؤں کو اور ہرگز نہ چھوڑنا ودّ اور سواع اور یغوث اور یعوق اور نسر کواور بیشک انہوں نے بہتوں کو بہکایا اور تو ظالموں کو زیادہ نہ کرنا مگر گمراہیاپنی کیسی خطاؤں پر ڈبوئے گئے پھر آگ میں داخل کیے گئے تو انہوں نے اللہ کے مقابل اپنا کوئی مددگار نہ پایااور نوح نے عرض کی، اے میرے رب! زمین پر کافروں میں سے کوئی بسنے والا نہ چھوڑ،بیشک اگر تو انہیں رہنے دے گا تو تیرے بندوں کو گمراہ کردیں گے اور ان کے اولاد ہوگی تو وہ بھی نہ ہوگی مگر بدکار بڑی ناشکراے میرے رب مجھے بخش دے اور میرے ماں باپ کو اور اسے جو ایمان کے ساتھ میرے گھر میں ہے اور سب مسلمان مردوں اور سب مسلمان عورتوں کو، اور کافروں کو نہ بڑھا مگر تباہی
The best source of guidance for Muslims is the Quran Majeed. They prefer to regularly recite the Quran Majeed for this reason. The holy book contains all relevant knowledge about every facet of life. It guides us on how to live our lives in accordance with Allah's directives. When Muslims experience difficulties in life, nothing can be more calming and mind-calming than listening to or reciting from the Quran Majeed online.
Many people today prefer to read the Quran Majeed online on their computer, laptop, tablet, or mobile device. You can easily use the online Quran reading service here. You can read the translation of the Quran Majeed in the Urdu language so that you can understand Quran Majeed better. You can access the 114 surahs of the Quran Majeed at any time, at your convenience. Each surah has its own page, making it simple to access.
Urdu version of the audio Quran and the audio translation of every Surah is available. Many Muslims adore Qari Mishari Rashid Alafasy voice. You can listen to the audio of the Quran Kareem in the voice of Qari Mishari Rashid Alafasy here. From the Quran PDF section, you can also download the complete Quran in PDF format. You can also find out the sections for Naat Sharif, Prayer Times, Qibla Direction, Islamic Pictures, and Islamic Videos.