Ar Rahmaan is the 55 Surah in Quran with total of 78 verses. Recite Ar Rahmaan or listen audio mp3 in the voice of Mishary Bin Rashid Alafasy. Its is a Madani Surah revealed in Medinan.
Surah Name | Surah Translation | Voice | Relevation | Total Ayahs |
---|---|---|---|---|
Ar Rahmaan | The Beneficent | Mishary Bin Rashid Alafasy | Medinan | 78 |
رحمٰننے اپنے محبوب کو قرآن سکھایاانسانیت کی جان محمد کو پیدا کیا،ما کان وما یکون کا بیان انہیں سکھایاسورج اور چاند حساب سے ہیںاور سبزے اور پیڑ سجدہ کرتے ہیںاور آسمان کو اللہ نے بلند کیا اور ترازو رکھیکہ ترازو میں بے اعتدالی نہ کرواور انصاف کے ساتھ تول قائم کرو اور وزن نہ گھٹاؤ،اور زمین رکھی مخلوق کے لیےاس میں میوے اور غلاف والی کھجوریںاور بھُس کے ساتھ اناج اور خوشبو کے پھول،تو اے جن و انس! تم دونوں اپنے رب کی کون سی نعمت کو جھٹلاؤ گےاس نے آدمی کو بنا یا بجتی مٹی سے جیسے ٹھیکریاور جن کو پیدا فرمایا آگ کے لُوکے (لپیٹ) سےتو تم دونوں اپنے رب کی کونسی نعمت جھٹلاؤ گے،دونوں پورب کا رب اور دونوں پچھم کا ربتو تم دونوں اپنے رب کی کونسی نعمت جھٹلاؤ گے،اس نے دو سمندر بہائے کہ دیکھنے میں معلوم ہوں ملے ہوئےاور ہے ان میں روک کہ ایک دوسرے پر بڑھ نہیں سکتاتو اپنے رب کی کونسی نعمت جھٹلاؤ گے،ان میں سے موتی اور مونگا نکلتا ہے،تو اپنے رب کی کونسی نعمت جھٹلاؤ گے،اور اسی کی ہیں وہ چلنے والیاں کہ دریا میں اٹھی ہوئی ہیں جیسے پہاڑتو اپنے رب کی کونسی نعمت جھٹلاؤ گے،زمین پر جتنے ہیں سب کو فنا ہےاور باقی ہے تمہارے رب کی ذات عظمت اور بزرگی والاتو اپنے رب کی کونسی نعمت جھٹلاؤ گے،اسی کے منگتا ہیں جتنے آسمانوں اور زمین میں ہیں اسے ہر دن ایک کام ہےتو اپنے رب کی کونسی نعمت جھٹلاؤ گے،جلد سب کام نبٹا کر ہم تمہارے حساب کا قصد فرماتے ہیں اے دونوں بھاری گروہتو اپنے رب کی کونسی نعمت جھٹلاؤ گے،اے جن و انسان کے گروہ اگر تم سے ہوسکے کہ آسمانوں اور زمین کے کناروں سے نکل جاؤ تو نکل جاؤ، جہاں نکل کر جاؤ گے اسی کی سلطنت ہےتو اپنے رب کی کونسی نعمت جھٹلاؤ گے،تم پر چھوڑی جائے گی بے دھویں کی آگ کی لپٹ اور بے لپٹ کا کالا دھواں تو پھر بدلا نہ لے سکو گےتو اپنے رب کی کونسی نعمت جھٹلاؤ گے،پھر جب آسمان پھٹ ائے گا تو گلاب کے پھول کا سا ہوجائے گا جیسے سرخ نری (بکرے کی رنگی ہوئی کھال)تو اپنے رب کی کونسی نعمت جھٹلاؤ گے،تو اس دن گنہگار کے گناہ کی پوچھ نہ ہوگی کسی آدمی اور جِن سےتو اپنے رب کی کونسی نعمت جھٹلاؤ گے،مجرم اپنے چہرے سے پہچانے جائیں گے تو ماتھا اور پاؤں پکڑ کر جہنم میں ڈالے جائیں گےتو اپنے رب کی کونسی نعمت جھٹلاؤ گےیہ ہے وہ جہنم جسے مجرم جھٹلاتے ہیں،پھیرے کریں گے اس میں اور انتہا کے جلتے کھولتے پانی میںتو اپنے رب کی کونسی نعمت جھٹلاؤ گے،اور جو اپنے رب کے حضور کھڑے ہونے سے ڈرے اس کے لیے دو جنتیں ہیںتو اپنے رب کی کونسی نعمت جھٹلاؤ گے،بہت سی ڈالوں والیاںتو اپنے رب کی کونسی نعمت جھٹلاؤ گے،ان میں دو چشمے بہتے ہیںتو اپنے رب کی کونسی نعمت جھٹلاؤ گے،ان میں ہر میوہ دو دو قسم کا،تو اپنے رب کی کونسی نعمت جھٹلاؤ گے،اور ایسے بچھونوں پر تکیہ لگائے جن کا اَستر قناویز کا اور دونوں کے میوے اتنے جھکے ہوئے کہ نیچے سے چن لوتو اپنے رب کی کونسی نعمت جھٹلاؤ گے،ان بچھونوں پر وہ عورتیں ہیں کہ شوہر کے سوا کسی کو آنکھ اٹھا کر نہیں دیکھتیں ان سے پہلے انہیں نہ چھوا کسی آدمی اور نہ جِن نے،تو اپنے رب کی کونسی نعمت جھٹلاؤ گے،گویا وہ لعل اور یاقوت اور مونگا ہیںتو اپنے رب کی کونسی نعمت جھٹلاؤ گے،نیکی کا بدلہ کیا ہے مگر نیکیتو اپنے رب کی کونسی نعمت جھٹلاؤ گے،اور ان کے سوا دو جنتیں اور ہیںتو اپنے رب کی کونسی نعمت جھٹلاؤ گے،نہایت سبزی سے سیاہی کی جھلک دے رہی ہیں،تو اپنے رب کی کونسی نعمت جھٹلاؤ گے،ان میں دو چشمے ہیں چھلکتے ہوئے،تو اپنے رب کی کونسی نعمت جھٹلاؤ گے،ان میں میوے اور کھجوریں اور انار ہیں،تو اپنے رب کی کونسی نعمت جھٹلاؤ گے،ان میں عورتیں ہیں عادت کی نیک صورت کی اچھیتو اپنے رب کی کونسی نعمت جھٹلاؤ گے،حوریں ہیں خیموں میں پردہ نشینتو اپنے رب کی کونسی نعمت جھٹلاؤ گے،ان سے پہلے انہیں ہاتھ نہ لگایا کسی آدمی اور نہ کسی جِن نے،تو اپنے رب کی کونسی نعمت جھٹلاؤ گےتکیہ لگائے ہوئے سبز بچھونوں اور منقش خوبصورت چاندنیوں پر،تو اپنے رب کی کونسی نعمت جھٹلاؤ گے،بڑی برکت والا ہے تمہارے رب کا نام جو عظمت اور بزرگی والا،
The best source of guidance for Muslims is the Quran Majeed. They prefer to regularly recite the Quran Majeed for this reason. The holy book contains all relevant knowledge about every facet of life. It guides us on how to live our lives in accordance with Allah's directives. When Muslims experience difficulties in life, nothing can be more calming and mind-calming than listening to or reciting from the Quran Majeed online.
Many people today prefer to read the Quran Majeed online on their computer, laptop, tablet, or mobile device. You can easily use the online Quran reading service here. You can read the translation of the Quran Majeed in the Urdu language so that you can understand Quran Majeed better. You can access the 114 surahs of the Quran Majeed at any time, at your convenience. Each surah has its own page, making it simple to access.
Urdu version of the audio Quran and the audio translation of every Surah is available. Many Muslims adore Qari Mishari Rashid Alafasy voice. You can listen to the audio of the Quran Kareem in the voice of Qari Mishari Rashid Alafasy here. From the Quran PDF section, you can also download the complete Quran in PDF format. You can also find out the sections for Naat Sharif, Prayer Times, Qibla Direction, Islamic Pictures, and Islamic Videos.