Surah Al Mulk

Al Mulk is the 67 Surah in Quran with total of 30 verses. Recite Al Mulk or listen audio mp3 in the voice of Mishary Bin Rashid Alafasy. Its is a Madani Surah revealed in Meccan.

Surah Name Surah Translation Voice Relevation Total Ayahs
Al Mulk The Sovereignty Mishary Bin Rashid Alafasy Meccan 30

Arabic Quran:

Al Mulk
Al Mulk
Al Mulk

Urdu Quran:

بڑی برکت والا ہے وہ جس کے قبضہ میں سارا ملک اور وہ ہر چیز پر قادر ہے،وہ جس نے موت اور زندگی پیدا کی کہ تمہاری جانچ ہو تم میں کس کا کام زیادہ اچھا ہے اور وہی عزت والا بخشش والا ہے،جس نے سات آسمان بنائے ایک کے اوپر دوسرا، تو رحمٰن کے بنانے میں کیا فرق دیکھتا ہے تو نگاہ اٹھا کر دیکھ تجھے کوئی رخنہ نظر آتا ہے،پھر دوبارہ نگاہ اٹھا نظر تیری طرف ناکام پلٹ آئے گی تھکی ماندیاور بیشک ہم نے نیچے کے آسمان کو چراغوں سے آراستہ کیا اور انہیں شیطانوں کے لیے مار کیا اور ان کے لیے بھڑکتی آگ کا عذاب تیار فرمایااور جنہوں نے اپنے رب کے ساتھ کفر کیا ان کے لیے جہنم کا عذاب ہے، اور کیا ہی برا انجام،جب اس میں ڈالے جائیں گے اس کا رینکنا (چنگھاڑنا) سنیں گے کہ جوش مارتی ہےمعلوم ہوتا ہے کہ شدت غضب میں پھٹ جائے گی، جب کبھی کوئی گروہ اس میں ڈالا جائے گا اس کے داروغہ ان سے پوچھیں گے کیا تمہارے پاس کوئی ڈر سنانے والا نہ آیا تھاکہیں گے کیوں نہیں بیشک ہمارے پاس ڈر سنانے والے تشریف لائے پھر ہم نے جھٹلایا اور کہا اللہ نے کچھ نہیں اُتارا، تم تو نہیں مگر بڑی گمراہی میں،اور کہیں گے اگر ہم سنتے یا سمجھتے تو دوزخ والوں میں نہ ہوتے،اب اپنے گناہ کا اقرار کیا تو پھٹکار ہو دوزخیوں کو،بیشک جو بے دیکھے اپنے رب سے ڈرتے ہیں ان کے لیے بخشش اور بڑا ثواب ہےاور تم اپنی بات آہستہ کہو یا آواز سے، وہ تو دلوں کی جانتا ہےکیا وہ نہ جانے جس نے پیدا کیا؟ اور وہی ہے ہر باریکی جانتا خبردار،وہی ہے جس نے تمہارے لیے زمین رام (تابع) کر دی تو اس کے رستوں میں چلو اور اللہ کی روزی میں سے کھاؤ اور اسی کی طرف اٹھنا ہےکیا تم اس سےنڈر ہوگئے جس کی سلطنت آسمان میں ہے کہ تمہیں زمین میں دھنسادے جبھی وہ کانپتی رہےیا تم نڈر ہوگئے اس سے جس کی سلطنت آسمان میں ہے کہ تم پر پتھراؤ بھیجے تو اب جانو گے کیسا تھا میرا ڈرانا،اور بیشک ان سے اگلوں نے جھٹلایا تو کیسا ہوا میرا انکاراور کیا انہوں نے اپنے اوپر پرندے نہ دیکھے پر پھیلاتے اور سمیٹتے انہیں کوئی نہیں روکتا سوا رحمٰن کے بیشک وہ سب کچھ دیکھتا ہے،یا وہ کونسا تمہارا لشکر ہے کہ رحمٰن کے مقابل تمہاری مدد کرے کافر نہیں مگر دھوکے میںیا کونسا ایسا ہے جو تمہیں روزی دے اگر وہ اپنی روزی روک لے بلکہ وہ سرکش اور نفرت میں ڈھیٹ بنے ہوئے ہیںتو کیا وہ جو اپنے منہ کے بل اوندھا چلے زیادہ راہ پر ہے یا وہ جو سیدھا چلے سیدھی راہ پرتم فرماؤ وہی ہے جس نے تمہیں پیدا کیا اور تمہارے لیے کان اور آنکھ اور دل بنائے کتنا کم حق مانتے ہوتم فرماؤ وہی ہے جس نے تمہیں زمین میں پھیلایا اور اسی کی طرف اٹھائے جاؤ گےاور کہتے ہیں یہ وعدہ کب آئے گا اگر تم سچے ہو،تم فرماؤ یہ علم تو اللہ کے پاس ہے، اور میں تو یہی صاف ڈر سنانے والا ہوںپھر جب اسے پاس دیکھیں گے کافروں کے منہ بگڑ جائیں گے اور ان سے فرمادیا جائے گا یہ ہے جو تم مانگتے تھےتم فرماؤ بھلا دیکھو تو اگر اللہ مجھے اور میرے ساتھ والوں کو بلاک کردے یا ہم پر رحم فرمائے تو وہ کونسا ہے جو کافروں کو دکھ کے عذاب سے بچالے گاتم فرماؤ وہی رحمٰن ہے ہم اس پر ایمان لائے اور اسی پر بھروسہ کیا، تو اب جان جاؤ گے کون کھلی گمراہی میں ہے،تم فرماؤ بھلا دیکھو تو اگر صبح کو تمہارا پانی زمین میں دھنس جائے تو وہ کون ہے جو تمہیں پانی لادے نگاہ کے سامنے بہتا

The best source of guidance for Muslims is the Quran Majeed. They prefer to regularly recite the Quran Majeed for this reason. The holy book contains all relevant knowledge about every facet of life. It guides us on how to live our lives in accordance with Allah's directives. When Muslims experience difficulties in life, nothing can be more calming and mind-calming than listening to or reciting from the Quran Majeed online.

Many people today prefer to read the Quran Majeed online on their computer, laptop, tablet, or mobile device. You can easily use the online Quran reading service here. You can read the translation of the Quran Majeed in the Urdu language so that you can understand Quran Majeed better. You can access the 114 surahs of the Quran Majeed at any time, at your convenience. Each surah has its own page, making it simple to access.

Urdu version of the audio Quran and the audio translation of every Surah is available. Many Muslims adore Qari Mishari Rashid Alafasy voice. You can listen to the audio of the Quran Kareem in the voice of Qari Mishari Rashid Alafasy here. From the Quran PDF section, you can also download the complete Quran in PDF format. You can also find out the sections for Naat Sharif, Prayer Times, Qibla Direction, Islamic Pictures, and Islamic Videos.